Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مہوش حیات اور کبریٰ خان کی میجر (ر) عادل راجہ کیخلاف درخواست 3ماہ کیلئے ملتوی

سماعت کے دروان تفتیشی افسر کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے اظہار برہمی کا اظہار کیا

سندھ ہائیکورٹ نے اداکارہ مہوش حیات اور رابعہ اقبال عرف کبریٰ خان کی عادل فاروق راجہ کیخلاف درخواست پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو اداکارہ مہوش حیات اور رابعہ اقبال عرف کبریٰ خان کی عادل فاروق راجہ کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

دوران سماعت تفتیشی افسر کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا۔ درخواستگزار کے وکیل خواجہ نوید ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ کاغذی کارروائی کے علاؤہ ابھی تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ قابل اعتراض تصاویر اور مواد تاحال انٹرنیٹ پر موجود ہے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سے پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے درخواستوں کی سماعت 15 آگست تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ یو ٹیوبر نے میڈیا انڈسٹری کی 4 اداکاراؤں کیخلاف جھوٹے الزامات لگا کر ان کی تذلیل کی اور اداکاراؤں کی عزت و وقار کو مجروح کیا گیا ہے۔

یوٹیوبر عادل فاروق راجہ کے الزامات کی وجہ سے اداکاراؤں کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ انٹرنیٹ سے ہتک آمیز مواد کو ہٹانے کے لیے ایف آئی اے اور پی ٹی اے سے رابطہ کیا گیا ہے لیکن یوٹیوبر کے خلاف تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

Mehwish Hayat

kubra khan

Adil Raja