Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

تحریک انصاف کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کردیا گیا

تحریک انصاف اور عمران خان پر تاحیات پابندی لگائی جائے، بابر یوسفزئی
شائع 10 مئ 2023 09:09pm
تصویر: ٹوئٹر/بابر یوسفزئی
تصویر: ٹوئٹر/بابر یوسفزئی

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان ترجمان بابر یوسفزئی کا کہنا ہے کہ 9 مئی پاکستان کا سیاہ ترین دن تھا۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شرپسندوں نے پورے ملک میں توڑ پھوڑ کی، ملک کو دنیا کے سامنے مذاق کا نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان وزیراعلیٰ بلوچستان بابر یوسفزئی نے مطالبہ کیا کہ تحریک انصاف کو کالعدم قرار دیا جائے، عمران خان راء کا ایجنٹ ہے، یہ اپنے آقا بھارت کو خوش کرنے کے لئے ملک میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے۔

بابر یوسفزئی نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا، مسلح افراد نے کینٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی، سب کچھ منصوبہ بندی کے ذریعے کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں پر تشدد میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہوگی۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ تحریک انصاف اور عمران خان پر تاحیات پابندی لگائی جائے۔

pti

imran khan arrested

politics may 10 2023

ban Pti