Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران کی گرفتاری کے بعد ہنگاموں سے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کی امیدیں کمزور

آئی ایم ایف قرض کے معاہدے کو دوبارہ شروع کرنے کے بارے میں اور زیادہ محتاط رہے گا۔ ماہر معاشیات
شائع 10 مئ 2023 07:03pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لینے والا سیاسی بحران پاکستانی معیشت کیلئے انتہائی ضروری آئی ایم ایف پروگرام کی دوبارہ ٹریک پر واپسی کے امکان کو ختم کرتا دکھائی دے رہا ہے۔

پاکستان کی انسداد بدعنوانی ایجنسی ”نیب“ کی جانب سے سابق وزیر اعظم کو گرفتار کیے جانے کے بعد ملک بھر میں عمران خان کے حامیوں اور پولیس کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔

پاکستان کی کمزور سیاست میں تازہ ترین دراڑ اس وقت آئی ہے جب 23 کروڑ آبادی والا ملک ممکنہ انتخابات کے انعقاد کے لیے تیاری کر رہا ہے، ساتھ ہی اسے تاریخ کے بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے۔

عدالت نے عمران خان کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ نیب کو دے دیا ہے۔

کیپٹل اکنامکس میں ایمرجنگ ایشیا کے سینئر ماہر معاشیات گیرتھ لیدر نے کہا کہ، ”سڑکوں پر مظاہرین کے ہوتے ہوئے آئی ایم ایف قرض کے معاہدے کو دوبارہ شروع کرنے کے بارے میں اور زیادہ محتاط رہے گا۔“

International Monetary Fund (IMF)

imran khan arrested

politics may 10 2023