Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان اسٹاک مارکیٹ گر گئی

عمران خان کی گرفتاری کے بعد انڈیکس 500 پوائنٹ نیچے چلا گیا
شائع 09 مئ 2023 03:45pm
پاکستان اسٹاک ایکسچینج۔ فائل فوٹو
پاکستان اسٹاک ایکسچینج۔ فائل فوٹو

پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار ہوگئی۔

گرفتاری کی خبر پھیلتے ہی بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 500 پوائنٹس نیچے چلا گیا۔

مارکیٹ ڈھائی بجے اچانک گری اور سہ پہر دو بجکر 40 منٹ پر ہنڈرڈ انڈیکس کم ازکم 471.12 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 41,358.37 پوائنٹس پر تھا۔

آئی جی آئی سیکورٹیز کے سعد خان نے بزنس ریکارڈر سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صورت حال ابھی واضح ہو رہی ہے لیکن اس طرح کی منفی خبریں عام طور پر سرمایہ کاروں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں کیونکہ اس کے نتیجے میں سیاسی استحکام متاثر ہوتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان سے غیرملکی سرمایہ کار پہلے ہی جا چکے ہیں۔ مقامی سرمایہ کار موجود ہیں لیکن وہ بھی صورتحال کو دیکھتے ہوئے بھاگ سکتے ہیں۔

PSX

pakistan stock exchange

imran khan arrested