Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : مائی کلاچی پھاٹک کے قریب سمندر میں خاتون اور بچہ ڈوب گئے

ریسکیو غوظہ خوروں نے ماں بیٹے کی لاشیں نکال لیں
اپ ڈیٹ 08 مئ 2023 02:12pm

مائی کلاچی پھاٹک کے قریب سمندر میں خاتون اوربچہ ڈوب گئے، دونوں ماں بیٹا تھے۔

کراچی میں مائی کلاچی پھاٹک کے قریب سمندر میں خاتون اور بچہ ڈوب گئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور ڈوبنے والوں کی تلاش کردی۔

ایدھی بحری خدمات کی ٹیم جائے وقوعہ پر موجود ہے، جنہوں نے بتایا کہ ڈوبنے والے خاتون اور بچہ ماں بیٹا اور شیریں جناح کالونی کے رہائشی ہیں۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ ماں بیٹا پھاٹک کے رستے پیدل جارہے تھے کہ سامنے سے آنے والی مال گاڑی کی آواز سن کر ایک طرف ہوئے اور بد حواسی میں سمندر میں چھلانگ لگا دی۔

ریسکیو حکام کے مطابق آپریشن میں سمندر میں ڈوبنے والی ماں اور بچے کی لاشیں نکال لیں گئیں ہیں، ریسکیو کے مطابق ڈوب کر جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت یوسف کے نام سے ہوئی ہے۔

karachi see side