Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں 9 ویں اور 10 ویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز

امتحانی مراکز میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے امیدواروں کو مشکلات
شائع 08 مئ 2023 12:45pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

کراچی میں نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا، امتحانات شروع ہونے سے قبل ہی بد نظمی نظر آئی جہاں بیشر امتحانی مراکز اچانک تبدیل ہونے سے طلبا رل گئے جبکہ مختلف امتحانی مراکز میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے امیدواروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

کراچی میں میٹرک کے امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے، صبح ساڑھے 9 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک نویں جماعت کمپیوٹرسائینس کا پرچہ لیا گیا۔

میٹرک بورڈ انتظامیہ کی نااہلی بھی کھل کر سامنے آئی جب اچانک امتحانی مراکز تبدیل کرنے سے طلبہ دربدر ہوئے۔

چئیرمین میٹرک بورڈ سید شرف علی شاہ، سیکریٹری سید محمد علی شائق اور ناظم امتحانات حبیب اللہ سہاگ نے سندھی مسلم سوسائٹی میں قائم امتحانی مرکز کا دورہ کیا۔

چیئرمین میٹرک بورڈ نے میڈیا سے گفتگو میں امتحانی عمل کو نارمل قرار دیتے ہوئے شکایات اور مسائل پر کہا کہ اسکول انتظامیہ کے کہنے پر سینٹرز تبدیل کیے گئے۔

گلستان شاہ لطیف بوائز اسکول میں طلبا سخت گرمی اور حبس کی کیفیت میں رہے اور لوڈ شیڈنگ کا عمل مستقل رہا۔

رواں سال مجموعی طور پر 3 لاکھ 93 ہزار 264 امیدوار میٹرک امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں، امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 بھی نافذ کی گئی ہے۔

karachi

load shedding

metric exam