Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کا نئے مقدمے میں حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

پولیس نے سیاسی بنیادوں پر بلا جواز مقدمہ درج کیا، مؤقف
اپ ڈیٹ 08 مئ 2023 11:15am

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نئے مقدمے میں حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے خلاف اسلام آباد تھانے میں درج نئے مقدمے میں حفاظی ضمانت کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

عمران خان نے اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے درخواست دائر کی، جس میں آئی جی اسلام آباد اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا کہ عدلیہ سے اظہار یکجہتی کی ریلی نکالنے پر میرے خلاف اسلام آباد کے مارگلہ تھانہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، آئین کے تحت پر امن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے، پولیس نے سیاسی بنیادوں پر بلا جواز مقدمہ درج کیا۔

عمران خان نے اپنی درخواست میں مؤقف پیش کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ مؤقف پیش کرنے کیلئے حاضر ہونا چاہتا ہوں، تاہم تحقیقات میں پیش ہونے سے قبل گرفتاری کا خدشہ ہے، عدالت تحقیقات میں پیش ہونے کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کرے۔

عمران خان کی ٹویٹ

دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایک بدعنوان آئی جی کی قیادت میں وفاقی دارالحکومت کی پولیس ایسے وقت میں تحریک انصاف کی سیاسی سرگرمیوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں لگی ہوئی ہے جب قومی انتخابات محض چند ماہ کے فاصلے پر ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جب یونین کونسل ایف ٹین سے ہمارا چیئرمین اور ابھرتا ہوا نوجوان رہنما افضل خان ہماری تحریک کاحصہ ہو تو پولیس کی بربریت ہمارے عزم کو پختہ ہی کرتی ہے۔

pti

ٰImran Khan

Politics May 8 2023