پنجاب میں اداروں کی تضحیک یا دھمکیوں کی اجازت نہیں دیں گے، نگراں وزیراعلیٰ
پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پنجاب میں کسی کو بھی اپنے اداروں کی تضحیک یا دھمکیاں دینے کی اجازت نہیں دیں گے۔
نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بذریعہ ٹوئٹ یہ پیغام دیا ہے کہ قانون اپنا راستہ خود اختیار کرے گا اور شرپسندوں کو قانون کے مطابق جوابدہ ہونا پڑے گا۔ اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی تضحیک یا دھمکیوں کی اجازت نہیں دیں گے۔
انھوں نے کہا کہ ذمہ دار پاکستانی شہریوں کی حیثیت سے ایسے عناصر کی شدید مذمت کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ یہ عناصر دراصل پاکستان کے دشمنوں کو فائدہ پہنچا رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے پنجاب حکومت کے ملازمین کی محکمانہ اور ترقیوں سے متعلق امور حل کرنے کیلئے وزیراعلیٰ آفس میں خصوصی سیل قائم کر دیا ہے۔
گریڈ 1 سے 20 تک کے تمام ملازمین محکمانہ یا ترقیوں سے متعلق کسی بھی شکایت کی صورت میں بلا جھجھک خصوصی سیل سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
Comments are closed on this story.