Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پہلے ووٹ بعد میں شادی، 2 دولہے بارات سے پہلے پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے

شادی زندگی کا اہم دن ہے مگر ووٹ بھی بہت ضروری ہے، دولہا ماجد اور راشد کا اظہار خیال
شائع 07 مئ 2023 07:16pm
فوٹو ــ اسکرین گریب
فوٹو ــ اسکرین گریب

سندھ کے علاقے محراب پور میں 2 دولہے بارات چھوڑ کر ووٹ ڈالنے پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے۔

ٹاؤن کمیٹی محراب پور میں جنرل کونسلر کی نشست پر ہونے والے انتخاب میں دونوں دولہوں نے پولنگ اسٹیشن پہنچ کر اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

دولہا ماجد بابو اور دولہا راشد بابو نے بارات لے کر حیدرآباد جانا تھا تاہم ان کا کہنا تھا کہ شادی زندگی کا اہم دن ہے مگر ووٹ بھی بہت ضروری ہے۔ یادگار دن پر حق رائے دہی کے استعمال کو بھول نہیں سکتے۔

واضح رہے کہ سندھ کے 24 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں دونوں دولہے قومی فریضے کی انجام دہی کے لئے شادی سے قبل ووٹ ڈالنے پولنگ اسٹیشن پہنچے تھے۔

Political Parties

Karachi Local Bodies Election 2023

Local Bodies Election May 7 2023