Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

بلدیاتی الیکشن: یوسی 2 لیاری میں پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کارکنان آمنے سامنے آگئے

پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی
بلدیاتی الیکشن، 197 کو حساس قرار دیا گیا ہے- تصویر/ آج نیوز
بلدیاتی الیکشن، 197 کو حساس قرار دیا گیا ہے- تصویر/ آج نیوز

کراچی میں بلدیاتی ضمنی الیکشن کے موقع پر بہار کالونی یوسی 2 لیاری پولنگ اسٹیشن نمبر پانچ پر کشیدگی کے باعث سیاسی جماعتوں کے کارکنان آمنے سامنے آگئے۔

پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کارکنان آمنے سامنے آگئے جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ ہمارے پولنگ ایجنٹ کو باہر نکال دیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیئے گئے

ٹھٹھہ: بجلی نہ ہونے پر موبائل ٹارچ کی روشنی میں ووٹنگ کا عمل جاری

ٹھٹھہ کی یونین کونسل دھابیجی کے سوشل سیکیورٹی اسپتال میں قائم پولنگ اسٹیشن میں بجلی غائب ہوجانے کے باعث ووٹرز اور پولنگ عملے کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ موبائل ٹارچ کی روشنی میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔

یوسی 13 نیو کراچی، جماعت اسلامی کے کارکنان کا دھاندلی کا الزام

کراچی کی یوسی 13 نیو کراچی وارڈ نمبر 1 میں حالات کشیدہ ہوگئے۔ جماعت اسلامی کے کارکنان کی جانب سے پیپلزپارٹی پر دھاندلی کا الزام عائد کی جارہا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں 11 بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے، جو بنا تعطل کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ شہر میں 223 امیدوار مد مقابل ہیں، 5 لاکھ 80 ہزار سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

کراچی میں 302 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے۔ سیکیورٹی کے پلان کے تحت سات ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں، 197 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ امیدواروں کے انتقال سمیت دیگر وجوہات کی وجہ سے الیکشن نہیں ہوسکے تھے۔

Karachi Local Bodies Election 2023

Local Bodies Election May 7 2023