Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فنڈز کی عدم ادائیگی، کےپی میں صحت کارڈ ایک بار پھر معطل ہونے کا امکان

صحت کارڈ جاری رکھنے کیلئے حکومت نے فوری دو ارب روپے جاری کرنے ہوں گے، ذرائع
اپ ڈیٹ 08 مئ 2023 05:26pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پشاور: حکومت کی جانب سے فنڈز کی عدم ادائیگی کی صورت میں خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ ایک بار پھر معطل ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی نے صحت کارڈ پینل پر اسپتالوں کو مراسلہ ارسال کردیا، جس میں مطلع کیا گیا ہے کہ 9 مئی سے صحت کارڈ پلس عارضی معطل رہے گا۔

مراسلے میں اسپتالوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ 9 مئی سے صحت کارڈ کے تحت کسی مریض کا داخلہ نہ کیا جائے۔ اس سے پہلے کے تمام مریضوں کا علاج صحت کارڈ کے تحت ہی ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صحت کارڈ کو جاری رکھنے کے لئے حکومت کو انشورنس کمپنی کو فوری دو ارب روپے جاری کرنے ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی فنڈز کی عدم ادائیگی پر صحت کارڈ کو معطل کیا گیا تھا۔

KPK

Health Card