Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان میں انتہائی اہم اور مطلوب دہشت گرد سرغنہ ہلاک

ملا ابراہیم کی ہلاکت لوٹی ہوئی رقم کی لالچ میں دہشت گرد گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں ہوئی
شائع 06 مئ 2023 08:56pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

بلوچستان میں انتہائی اہم اور مطلوب دہشت گرد سرغنہ محمد آسا عرف ملا ابراہیم ہلاک ہوگیا۔

دہشت گرد محمد آسا عرف ملا ابراہیم کے سر کی قیمت 40 لاکھ روپے مقرر تھی۔

محمد آسا 2010 میں بلوچ لبریشن فرنٹ میں شامل ہوا اور خاران اور شور کے علاقے میں بطور بی ایل ایف سرغنہ دہشت گردی کی وارداتوں میں شامل رہا۔

بلوچ لبریشن فرنٹ کے دوگروپوں میں بھتے اور تاوان کی رقم کے تنازعے پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں محمد آسا عرف ملا ابراہیم ہلاک ہوگیا۔

دہشت گرد سرغنہ بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے مزدوروں کو قتل کرنے اور ایرانی کنٹینر پر حملے میں ملوث تھا۔

اس کے علاوہ وہ سیکیورٹی فورسز پر بارودی سرنگ کے حملے اور دہشت گردی کی لا تعداد وارداتوں میں ملوث رہا۔

محمد آسا عرف ملا ابراہیم آئی ای ڈی بنانے کا بھی ماہر تھا۔

دہشت گرد کے خلاف بلوچستان کے مختلف حصوں میں 5 سے زائد مقدمات درج تھے۔

Terrorist Arrested

security forces operation

Balochistan law and order situation

Pakistan Law and order situation