Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’جن حجاج کے پاس تربیتی سرٹیفکیٹ نہیں، انہیں سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی‘

حجاج کرام کیلئے سفر سے پہلے حج سے متعلق تربیتی نشستیں لازم ہیں۔
شائع 06 مئ 2023 03:02pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سینیٹر محمد طلحہٰ محمود کا کہنا ہے کہ جن حجاج کے پاس ائیرپورٹ پر تربیتی سرٹیفکیٹ نہیں ہو گا انہیں سفر کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

سینیٹر طلحٰہ محمود نے حاجی کیمپ میں حجاج کرام سے ملاقاتوں کے دوران کہا کہ حجاج کرام کیلئے ٹریننگ بہت ضروری ہے، تاکہ وہاں ان کو کوئی پریشانی نہ ہو۔

طلحہٰ محمود کا حاجی کیمپ میں حجاج کی تربیتی نشست سے خطاب میں کہنا تھا کہ وزارت مذہبی امور حجاج کرام کی خدمات کیلئے کوشاں ہے، حجاج کرام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ حجاج کرام کیلئے سفر سے پہلے حج سے متعلق تربیتی نشستیں لازم ہیں۔

Hajj 2023

senator talha mehmood

Training certificate