Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

سماعت ایک جگہ پر مقرر کرنے کیلئے درخواست، عمران خان نے اسپیشل پاور آف اٹارنی تیار کرلی

نعیم پنجوتھا میری طرف سے عدالت میں بیان ریکارڈ کروانے کا اختیار بھی رکھتے ہیں، عمران خان
شائع 06 مئ 2023 02:30pm
تصویر: ٹوئٹر/نعیم پنجوتھا
تصویر: ٹوئٹر/نعیم پنجوتھا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے اسپیشل پاور آف اٹارنی تیار کرلی۔ عدالتی کارروائیوں کیلئے عمران خان نے اپنے متبادل کے طور پر وکیل نعیم پنجوتھا کو نامزد کردیا۔

جس کے بعد وکیل نعیم پنجوتھا کو تمام عدالتوں میں درخواستیں، اپیلیں اور انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کرنے کا اختیار ہوگا۔

عمران خان کا مؤقف ہے کہ ذاتی مصروفیات کے باعث سول اور فوجداری کیسز میں عدالت پیش نہیں ہوسکتا، نعیم پنجوتھا میری طرف سے عدالت میں بیان ریکارڈ کروانے کا اختیار بھی رکھتے ہیں۔

سماعت ایک جگہ پر مقرر کرنے کیلئے درخواست

عمران خان نے تمام مقدمات کی سماعت ایک جگہ پر مقرر کرنے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔

بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار عمران خان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کے خلاف پنجاب بھر میں مقدمات کا اندراج کیا جا رہا ہے۔ ان کی جان کو سنگین خطرات لاحق ہیں، اس لیے عدالتوں میں پیش ہونے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ ان کے خلاف تمام کیسز کی سماعت ایک ہی جگہ پر کرنے کا حکم دیا جائے۔

imran khan

Special Power of Attorney

Naeem Haider Panjutha