Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

سعودی عرب سے کراچی آنے والے باپ بیٹی میں منکی پاکس کی تشخیص

دونوں مسافروں کے خون نمونے ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری بھیج دیئے، محکمہ صحت سندھ
شائع 05 مئ 2023 11:44pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

سعودی عرب کے شہر جدہ سے کراچی آنے والے باپ اور بیٹی میں منکی پاکس کی تشخیص ہوئی ہے۔

جدہ سے کراچی آنے والی نجی ایئر لائن کی پرواز ای آر 812 سے دونوں مسافر جدہ سے کراچی پہنچے جو مانکی پاکس کا شکار نکلے۔

مسافروں میں منکی پاکس کی تشخیص ہونے کے بعد دونوں باپ بیٹی قرنطینہ کرکے ان کے خون نمونے ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری بھیج دیئے گئے ہیں۔

شبانہ گوگو اور اس کے والد غلام قادر گوگو ضلع ٹھٹھہ کے رہائشی ہیں جنہیں جناح اسپتال قرنطینہ کردیا گیا۔

اس سے قبل پرواز نمبر ایس وی 700 کے ذریعے جدہ سے کراچی آنے والی 9 سالہ راحیلہ اور 16 سالہ نوجوان کو مانکی پاکس کے مشتبہ مریض قرار دیکر آئسولیشن سینٹر منتقل کردیا گیا تھا۔

karachi

Sindh Health Department

Monkey Pox