Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

شنگھائی تعاون تنظیم کی سائیڈلائن پر بلاول کی روسی وزیر خارجہ سے ملاقات

شنگھائی تعاون تنظیم نے روس کے ساتھ تعاون اور ہم آہنگی کی نئی راہیں کھولی ہیں، دفتر خارجہ
شائع 04 مئ 2023 09:03pm
تصویر بزریعہ دفتر خارجہ
تصویر بزریعہ دفتر خارجہ

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری گُوا میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت پہنچ گئے ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق جمعرات کو گوا پہنچنے کے بعد شنگھائی تعاون تنظیم کی سائیڈلائن پر بلاول بھٹو زرداری نے روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔‘

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’پاکستانی اور روسی وزرائے خارجہ نے غذائی تحفظ، توانائی اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان رابطوں کے فروغ کے لیے قریبی تعاون پر اتفاق کیا۔‘

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ’شنگھائی تعاون تنظیم نے روس کے ساتھ تعاون اور ہم آہنگی کی نئی راہیں کھولی ہیں۔‘

گوا پہنچنے پر بلاول بھٹو نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ ’آج سب سے پہلے میری ملاقات روس کے وزیر خارجہ سے ہو گی اور اس کے بعد ازبکستان کے وزیر خارجہ سے ملوں گا۔‘

Russian Foreign Minister

Sergei Lavrov

Bilawal Bhutto India Visit

Bilawal Bhutto SCO