Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کیخلاف ویلفیئر ہوم کا سرکاری بجٹ بند کرنے پر درخواست دائر

درخواست میں عمران خان پر امانت میں خیانت کا الزام لگایا گیا
شائع 04 مئ 2023 03:52pm
تصویر: فیس بُک/ فائل
تصویر: فیس بُک/ فائل

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف تھانہ لٹن روڈ لاہور میں مقدمے کے لئے درخواست دائر کردی گئی ہے۔

درخواست مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عمران خان نے کاشانہ ویلفیئرہوم کا سرکاری بجٹ بحال نہ کرکے امانت میں خیانت کی ہے۔ درخواست سابق سپرنٹنڈنٹ کاشانہ ویلفیئر ہوم افشاں لطیف نے جمع کروائی گئی ہے۔

درخواست میں عمران خان پر امانت میں خیانت کا الزام لگایا گیا کہ انہوں نے اپنے دور میں کاشانہ ویلفئیرہوم کا سرکاری بجٹ بند کردیا تھا۔

درخواست میں کہا کہ سائلہ نے بجٹ بحالی کی درخواست عمران خان اورعثمان بزدار کو دی لیکن عمران خان بجٹ بحال نہ کرکے امانت میں خیانت کے مرتکب ٹھہرے ہیں۔

imran khan

Politics May 4 2023