Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں منکی پاکس کا مشتبہ کیس رپورٹ

مسافر کو 7 دن سے بخار ہے اور اس کے جسم پر سُرخ دھبے، دانے نمودار ہوگئے ہیں، محکمہ صحت
شائع 03 مئ 2023 07:46pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کراچی میں منکی پاکس کا مشتبہ کیس رپورٹ ہوگیا۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق جدہ سے کراچی آنے والے مسافر کو منکی پاکس کی علامات کے سبب قرنطینہ کرکے خون کے نمونے لیب ٹیسٹ کے لئے بھیج دیئے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ مسافر کو 7 دن سے بخار ہے اور اس کے جسم پر سُرخ دھبے، دانے نمودار ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی میں منکی پاکس کے چار سے زائد مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے تھے جن کی لیب رپورٹس میں منکی پاکس کی تصدیق نہیں ہوئی تھی۔

karachi

Sindh Health Department

Monkey Pox