Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں نوسرباز نے نابینا مؤذن کا موبائل فون ہتھیالیا

دھوکے باز شخص نے میرے موبائل اکاونٹ سے 35 ہزار روپے بھی نکال لیے، موذن کا بیان
شائع 03 مئ 2023 01:35pm

گلستانِ جوہر میں نوسرباز شخص نابینا مؤذن سے موبائل فون دھوکے سے لے کرفرار ہو گیا۔

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں ایک نوسر باز نے مسجد کے مؤذن کو بھی نہ چھوڑا اور دھوکے سے موبائل لے کر فرار ہوگیا۔

نابینا مؤذن حافظ امجد نے اس حوالے سے ایک ویڈیو بیان دیا ہے جس میں اس نے بتایا کہ حسن نامی شخص میرے پاس آیا اور پوچھا آپ کیا کرتے ہیں، میں نے بتایا کہ میں مؤذن ہوں۔ اس نے مجھے کہا آپ نعت پڑھیں میں آپ کی نعت کی ویڈیو یوٹیوب پر وائرل کروں گا۔

حافظ امجد نے مزید بتایا کہ ملزم نے میرے ہی موبائل سے ویڈیو بنانے کا کہا، تو میں نے اس شخص کو موبائل دے دیا اور نعت پڑھنا شروع کردی، لیکن جب نعت ختم کی تو وہ شخص میرا موبائل لے کر فرار ہوچکا تھا۔

مؤذن کا کہنا تھا کہ میرے موبائل میں پیسے اور شناختی کارڈ کی کاپی تھی، دھوکے باز شخص نے میرے موبائل اکاؤنٹ سے 35 ہزار روپے نکال لیے ہیں، میں اعلی حکام سے اپنا موبائل واپس دلانے کی اپیل کرتا ہوں۔

karachi

karachi robbery

mobile snatching