Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

تیسرا ون ڈے، شاہین کراچی میں بھی کیویز کا شکار کرنے کو تیار

کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے میچز کے لیےٹریفک پلان جاری
شائع 03 مئ 2023 12:35am
فوٹو ــ اسکرین گریب
فوٹو ــ اسکرین گریب

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج تیسرے ایک روزہ میچ میں ٹکرائیں گی۔

قومی ٹیم اور کیویز کے درمیان پانچ میچز کی سیریز کا تیسرا میچ آج کراچی کے نیشنل بینک ارینا ( نیشنل اسٹیڈیم) میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہوگا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری 5 میچز کی سیریز میں پاکستان کو دو صفر سے برتری حاصل ہے۔ پہلے اور دوسرے میچ میں قومی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے فتوحات سمیٹی تھیں۔

کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے میچز کے لیےٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس نے متبادل راستوں کے لیے ٹریفک پلان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ کارساز سے آنے والے شائقین اسٹیڈیم فلائی اوور کے نیچے سے نیشنل کوچنگ سینٹرمیں گاڑی پارک کریں گے۔

ملینیم سے آنے والےشائقین اسٹیڈیم فلائی اوور کے نیچے سے سر شاہ سلیمان روڈ پر نیشنل کوچنگ سینٹر میں گاڑی پارک کریں گے۔

لیاقت آباد نمبر10، حسن اسکوائر برج سے نیشنل اسٹیڈیم ٹریفک کو جانےکی اجازت نہیں ہوگی، ایکسپو سینٹر سے نیشنل اسٹیڈیم ٹریفک کو جانےکی بھی اجازت نہیں ہوگی جبکہ اسٹیڈیم روڈ سے حسن اسکوائر تک ٹریفک بحال رہے گی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 5 اور 7 مئی کو سیریز کا چوتھا اور پانچواں ایک روزہ میچ کراچی میں ہی کھیلیں گے۔

Fakhar Zaman

Pakistan Cricket Team

Pak new Zealand