Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

وائٹ ہاؤس میں عید ملن پارٹی، خفیہ اداروں نے مسلمان میئر کو شرکت سے روک دیا

خیراللہ سے نیو یارک ائرپورٹ پر3 گھنٹے تک دہشتگردوں سے متعلق پوچھ گچھ
اپ ڈیٹ 03 مئ 2023 08:55am
مسلمان امریکی مئیر خیراللہ
مسلمان امریکی مئیر خیراللہ

امریکی ریاست نیوجرسی کے شہر پراسپکٹ پارک کے مسلمان میئر کو خفیہ ایجنسی نے وائٹ ہاؤس میں ہونے والی عید ملن پارٹی میں شرکت سے روک دیا۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق میئر محمد خیراللہ کو تقریب میں پہنچنے سے کچھ دیر قبل وائٹ ہاؤس سے فون کال موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ سیکرٹ سروس نے ان کے داخلے کی سکیورٹی کلیئرنس نہیں دی، لہٰذا وہ عید ملن پارٹی میں شرکت نہیں کر سکتے۔

وائٹ ہاؤس میں عید الفطر کی مناسبت سے تقریب منعقد کی گئی تھی جس سے صدر جو بائیڈن نے بھی خطاب کیا۔

خفیہ ایجنسی کے ترجمان اینتھونی گوگلیامی نے تصدیق کی کہ مسلمان میئر محمد خیراللہ کو وائٹ ہاؤس میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی، تاہم انہوں نے اس کی وجہ نہیں بتائی۔

امریکی اسلامک ریلیشنز کونسل کے نیو جرسی چیپٹر (سی اے آئی آر) کے ڈائریکٹر صلادین مسکت نے اس اقدام کو ناقابل قبول اور ہتک آمیز قرار دیا ہے۔

سی اے آئی آر نیوجرسی کی ترجمان نے بتایا کہ اس سے قبل خیراللہ کو نیو یارک کے انٹرنیشنل ائرپورٹ پر تین گھنٹے کے لیے روکا گیا تھا اور ان سے دہشت گردوں سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ محمد خیراللہ جنوری میں پانچویں مرتبہ ریاست نیوجرسی کے شہر پراسپکٹ پارک کے میئر منتخب ہوئے ہیں۔

white house

Eidul Fitr

new jersey

Mayor Khairullah

Eid party