Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈاکوؤں کے ٹھکانے پولیس نے سنبھال لیے

پنجاب پولیس کا کچہ گرینڈ آپریشن 24 ویں روز میں داخل
شائع 02 مئ 2023 07:14pm
فوٹو ــ اسکرین گریب / اے پی پی
فوٹو ــ اسکرین گریب / اے پی پی

پنجاب پولیس نے کچے کے علاقوں میں موجود جرائم پیشہ افراد کے خفیہ ٹھکانوں کا کنٹرول سنبھال لیا۔

پنجاب پولیس کا کچہ گرینڈ آپریشن 24 ویں روز میں داخل ہوگیا، پولیس نے کچہ کے علاقے کو جرائم پیشہ افراد اور ملک دشمنوں سے پاک کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ کچہ آپریشن میں جرائم پیشہ افراد کے خفیہ ٹھکانے مسمار کیے گئے ہیں، آپریشن میں تین ملزمان مارے گئے جبکہ 28 کریمنلز گرفتار کئے گئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پولیس کی مؤثر کارروائی سے لٹھانی گینگ کے مزید 3 خفیہ ٹھکانے مسمار کرکے نذر آتش کر دیئے گئے۔ پولیس نے سجاول لٹھانی، سبزل لٹھانی، سائیں داد لٹھانی کے خفیہ ٹھکانوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس نے کچہ کا وسیع علاقہ کریمینلز سے پاک کر دیا ہے اور بڑی تعداد میں بھاری اسلحہ برآمد کیا ہے۔ کچہ کے بیشتر علاقے میں قانون کی رٹ بحال کرکے پائیدار امن کی فضا فراہم کر دی گئی ہے۔

Kidnapping for Ransom

Sindh Punjab Border Areas

Punjab Police Operation