Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش، موسم خوشگوار

ملیر، ملیر کینٹ، یونیورسٹی روڈ میں گرج چمک کے ساتھ بارش جاری
شائع 01 مئ 2023 08:15pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

کراچی کے کچھ علاقوں میں ہلکی جب کہ کہیں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

ملیر، ماڈل کالونی، ملیر کینٹ، صفورا گوٹھ اور یونیورسٹی روڈ میں گرج چمک کے ساتھ بارش جاری ہے۔

اس کے علاوہ گلشن حدید، گلستان جوہر، سہراب گوٹھ اور بحریہ ٹاون کراچی میں بھی تیز بارش نے موسم کو خوش گوار بنا دیا۔

karachi

Karachi Rain