Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مظفرآباد میں جیپ دریائے نیلم میں جاگری، ایک شخص جاں بجق 8 لاپتہ

مسافروں کی تلاش شروع، جیپ میں 14 افراد سوار تھے
اپ ڈیٹ 01 مئ 2023 04:04pm
تصویر: نمائندہ آج نیوز
تصویر: نمائندہ آج نیوز

آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے بالائی علاقہ پھلا وئی میں مسافر جیپ دریائے نیلم میں جاگری جس کے نتیجے میں 8 سیاح دریائے نیلم میں ڈوب گئے، ایک شخص کی لاش کو نکال لیا، پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

نیلم پولیس کا کہنا ہے کہ جیپ میں مقامی ڈرائیور اور کنڈیکٹر سمیت 14 افراد سوار تھے جبکہ جیپ حادثے میں 12 سیاحوں کا تعلق لاہورسے ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ڈرائیور کنڈیکٹر اور تین سیاحوں سمیت پانچ زخمیوں کو ریسکیو کرلیا ہے لیکن دریائے نیلم کی تیز وتند لہروں میں 8 لاپتہ سیاحوں کی تلاش جاری ہے۔

دریائے نیلم کے دونوں کناروں پر سرچ آپریشن دوبارہ شروع کردیا گیا ہے جس میں علاقہ مکین، پاک فوج کے جوان اور ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

muzaffarbad

Neelam River