Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی کابینہ کی نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن کے 8 ممبران کی تقرری کی منظوری

اراکین کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا
شائع 01 مئ 2023 08:58am
وفاقی کابینہ
وفاقی کابینہ

‏وفاقی کابینہ نے نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی) کے 8 ممبران کی تقرری کی منظوری دے دی۔

اتوار کو جاری پریس ریلیز کے مطابق وزارت سمندر پار پاکستانیز وانسانی وسائل کی ترقی نے30 اپریل 2023 کو کمیشن کی خالی آسامیوں پر تقرری کے لیے نامزدگیوں کے پینل پر مشتمل سمری کابینہ کو پیش کی۔

وفاقی کابینہ نے وزارت کی تجویزپران آسامیوں پر فوری طور پر مؤثر اپنے فیصلے کے ذریعے سید نورالحسنین (ریٹائرڈ سول سرونٹ)، عبدالقیوم (ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج)، سہیل اکرم (ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج)، زبیرخان (ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج)، شبیر حسین اعوان (ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج)، سراج الاسلام خان (ایڈووکیٹ)، عبدالغنی (ایڈووکیٹ) اور منور حسین طوری (ایڈووکیٹ) کو این آئی آرسی میں ممبران کے طور پرتعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

وزارت نے کابینہ فیصلے کے مطابق اراکین کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

federal cabinet

اسلام آباد

Notification

national industrial relation commission

nirc