Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

جو دہشتگردی کا نشانہ بن چکے ان کا بھی ساتھ دیں، بلوچستان شہداء فورم

ہم دہشتگردوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں، ہم ملکی سلامتی پر کوئی آنچ آنے نہیں دیں گے، شرکاء ریلی
شائع 30 اپريل 2023 10:35pm
تصویر بزریعہ مصنف
تصویر بزریعہ مصنف

بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والے شہریوں اور سکیورٹی فورسز کے حق میں بلوچستان شہداء فورم کے زیر اہتمام اظہار یکجہتی ریلی میٹرو پولیٹن سے نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں تبدیل ہوگئی۔

شرکاء نے سکیورٹی فورسز کے شہید اہلکاروں اور شہداء بلوچستان کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

فرزند شہید وطن نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی کے بیٹے نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی کی ہدایت پر بلوچستان شہداء فورم اور قبائلی رہنماؤں کی قیادت میں اتوار کو میٹروپولیٹن سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جو شہر کی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی کوئٹہ پریس کلب کے سامنے پہنچی۔

شرکاء ریلی نے پاک فوج سیکورٹی اداروں کے شہید جوانوں افسروں اور دیگر شہداء بلوچستان کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔

 تصویر بزریعہ مصنف
تصویر بزریعہ مصنف

ریلی کے شرکاء نے مختلف نعروں سے مزین بینرز اور پاکستان کے جھنڈے بھی اٹھائے رکھے تھے۔

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی و سیاسی رہنما میر فرید رئیسانی اور دیگر نے کہا کہ شہیدوں کی قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی، ہم دہشتگردی کا نشانہ بننے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

خاطبین کا کہنا تھا کہ ملک کے 22 کروڑ عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، دہشتگردوں کو کسی صورت ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، شہیدوں نے اس پاک وطن اور سبز ہلالی پرچم کی خاطر جانوں کی قربانی دی ہے۔

ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ حکمران مسنگ پرسنز کی بات کرتے ہیں ہم آپ کے ساتھ ہیں، لیکن جو دہشتگردی کا نشانہ بن گئے ہیں ان کا بھی ساتھ دیں۔

شرکاء نے کہا کہ جب بھی ہم نکلتے ہیں تو ہمیں کہا جاتا ہے کہ حملہ ہونا والا ہے، لیکن ہم دہشتگردوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں، ہم ملکی سلامتی پر کوئی آنچ آنے نہیں دیں گے۔

آخر میں ریلی کے شرکاء پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

بلوچستان

rally

Balochistan Shohda Forum