Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور کے چلڈرن اسپتال سے نرس کی لاش برآمد

نرسنگ ہاسٹل میں نرس مردہ حالت میں پائی گئی
شائع 30 اپريل 2023 08:42pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

لاہور کے چلڈرن اسپتال کے نرسنگ ہاسٹل سے نرس کی لاش ملی ہے۔

لاہور کے چلڈرن اسپتال سے نرس کی لاش ملی ہے، رخسانہ نامی نرس نرسنگ ہاسٹل میں مردہ حالت میں پائی گئی، متوفیہ نرس کارڈیک سرجری وارڈ میں کام کرتی تھی۔

ذرائع کے مطابق رخسانہ کے والد کا ایک ماہ قبل انتقال ہوگیا تھا، جس کے بعد سے رخسانہ نرسنگ ہاسٹل کے سنگل روم میں رہائش پذیر تھی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ رخسانہ کی والدہ کی بھی طبعیت ناساز رہتی ہے، گھریلو مسائل کی وجہ سے رخسانہ ذہنی دباؤ کا شکار تھی۔

نرس کی لاش کی اطلاع پر پولیس ٹیم تحقیقات کیلئے چلڈرن اسپتال پہنچی اور واقعہ سے متعلق معلومات حاصل کیں۔

lahore police

Lahore children's hospital

Staff Nurse