Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جرمن سفیر کی عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات

ملاقات میں عمران خان نے پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ بھی اٹھایا
شائع 30 اپريل 2023 07:51pm
فائل ــ فوٹو
فائل ــ فوٹو

پاکستان میں جرمنی کے سفیر ایلفرڈ گرانس نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی ہے۔

جرمن سفیر اور عمران خان کی ملاقات زمان پارک لاہور میں ہوئی۔ جس میں دوطرفہ امور، باہمی دلچسپی کے معاملات اور تحریک انصاف کے سیاسی فلسفے سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جرمنی کے سفیر ایلفرڈ گرانس سے ملاقات میں عمران خان نے پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ملک پر ممکنہ معاشی و سفارتی اثرات پر بھی گفتگو کی۔

اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ جمہوریت، آئین و قانون کی بالادستی کیلئے متحرک ہیں، ووٹ سے حکومت کا قیام جمہوریت کی اساس ہے، تحریک انصاف عوام ہی کو طاقت کا سرچشمہ سمجھتی ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ماورائے دستور اقدامات سےعوام کو ووٹ کے حق سے محروم کیا جارہا ہے، نوے روز کی مدت گزرنے کے باوجود غیرقانونی نگران حکومتیں قائم ہیں۔

pti

PDM

Zaman Park Operation

Punjab Elections

GERMANY FOREIGN POLICY