Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ذاتی مفادکیلئے ملک کیلئے خطرہ پیدا کیا جا رہا ہے، اسد عمر

ایم کیو ایم نے کراچی کا سودا کیا، اسد عمر
شائع 30 اپريل 2023 04:55pm

تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کا کہنا ہے کہ ذاتی مفادکیلئے ملک کیلئے خطرہ اور آئین سے انخراف کیا جا رہا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق ملک میں ہر 10 سال بعد مردم شماری ہونی چاہئے، لیکن گزشتہ 2 مردم شماریوں میں تاخیر کی گئی۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ حالیہ ہونے والی دونوں مردم شماری کے نتائج پر احتجاج کیا گیا، کیوں کہ ان کے نتائج حقائق سے متصادم تھے، صوبوں نے مردم شماری کے نتائج کو مسترد کیا، ملک میں ہر شخص کو گنا جانا چاہئے، مردم شماری زمینی حقائق کی درست نمائندگی نہیں کررہی۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ مردم شماری کے اعداد و شمار صوبائی وسائل سے حاصل کیے جاتے ہیں، اس میں شفافیت ہونا چاہئے، کراچی کی حد تک مردم شماری کے نتائج درست نہیں، لیکن ایم کیوایم مردم شماری کے نتائج سے مطمئن نظر آرہی ہے، اسی لئے اس قومی اسمبلی میں مردم شماری کے خلاف آواز اٹھانے کے بجائے وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ دیا، ایم کیو ایم نے کراچی کا سودا کیا۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ ذاتی مفاد کیلئے ملک کیلئے خطرہ پیدا کیا جا رہا ہے، اور آئین سے انخراف کیا جا رہا ہے، آئین کے مطابق 90 روز میں انتخابات لازمی ہیں، انتخابات مردم شماری کی بنیاد پر ہونے ہیں، ملک کو آئین کے مطابق چلانے کیلئے مردم شماری پر سب کا اعتماد ضروری ہے، ہر شہری کو مردم شماری میں بنیادی حق دیا جائے۔

pti

census

Asad Umer

Census 2023