Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی کے مختلف علاقوں بارش سے موسم خوشگوار

بارش کا سلسلہ یکم مئی تک جاری رہے گا
اپ ڈیٹ 30 اپريل 2023 02:00pm
اسکرین گریب/ ٹوئٹر
اسکرین گریب/ ٹوئٹر

شہر کے مختلف علاقوں میں صُبح سے چھائے ہوئے بادل برس پڑے، کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ہوئی، بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی، یہ سلسلہ یکم مئی تک جاری رہے گا۔

حسن اسکوائر، گلشن، نیپا، فیڈرل بی ایریا، عائشہ منزل، کریم آباد اور بلدیہ کے اطراف میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

مختلف علاقوں میں بارش کے ساتھ ژالہ باری ہوئی جن میں گلشن قادری اورملیرشامل ہیں۔ ملیر بکرا پیڑی روڈ، گُلستان جوہر، گلشن حدید اور ڈی ایچ اے سٹی میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

دوسری جانب گلشن اقبال 13 ڈی میں بارش کے دوران 3 افراد کرنٹ لگنے سے بے ہوش ہوگئے۔

واقعہ چرچ کے قریب بجلی کے پول سے کرنٹ لگنے کے باعث پیش آیا۔ اسپتال زرائع کا کہنا ہے کہ بے ہوش افراد اسپتال منتقل کردیا ہے جن میں سے 2 کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

محکمہ موسمیات نے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے یکم مئی تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش پی اے ایف بیس مسرور میں 14ملی میٹر ریکارڈ ہوئی تھی۔

Met Office

Heavy rain