Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دوسری شادی کرنے والی بیوی اور اس کے شوہر کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم نے اپنی اور مقتولین کی بچیاں بھی اغوا کرکے لے گیا تھا، پولیس
شائع 30 اپريل 2023 11:33am

لاہور میں سابقہ شوہر نے اپنی بیوی اور اس کے شوہر کو قتل کردیا۔

لاہور میں دوہرے قتل کی واردات سامنے آئی، جہاں دوسری شادی کی رنجش پر سابقہ بیوی اور اس کے شوہر کو قتل کرنے والا ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دوہرے قتل کی واردات لاہور کے علاقے بادامی باغ میں ہوئی، جہاں ملزم ذاکر نے اپنے بیٹے اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سابقہ بیوی یاسمین کو دوسری شادی کرنے کی رنجش پر اس کے شوہر عمران سمیت موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ قتل کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، تاہم شفیق آباد پولیس نے ناکہ بندی کے دوران فرار ہونے والے ملزمان کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا، لیکن اس میں مرکزی ملزم ذاکر موجود نہیں تھا۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر پولیس نے بس کے ذریعے فرار ہونے والے مرکزی ملزم ذاکر اور اس کے بیٹے کو بھی گرفتار کرلیا اور ملزمان سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان اپنی اور مقتولین کی بچیوں کو بھی اغواء کرکے ساتھ لے جا رہے تھے جنہیں بازیاب کرلیا گیا ہے۔

Target Killing

rescue 1122

1122