حکومت سندھ پر بیرونی قرضہ ایک ہزار 119 ارب روپے ہو گیا
حکومت پر بیرونی قرضوں کا بوجھ ایک ہزار 119 ارب روپے ہوگیا ہے اور صوبائی حکومت نے مزید 500 ارب روپے کا معاہدہ کرلیا ہے۔
حکومت سندھ پر عالمی مالیاتی اداروں سے لیے گئے قرض کا حجم ایک ہزار 119 ارب روپے ہو گیا ہے، اور ان قرضون کے باوجود صوبائی حکومت نے مزید 500 ارب روپے قرضوں کے معاہدے کر لیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حکومت سندھ گزشتہ مالی سال 2021-22 کے دوران قرض پر 14 ارب روپے سود ادا کرچکی ہے اور رواں سال مزید 11 ارب روپے کا سود ادا کرے گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی مالیاتی اداروں سے ہونے والے قرض کے نئے معاہدے 7 منصوبوں کیلئے کیے گئے ہیں، جن میں حیدرآباد ساؤتھ بائی پاس کیلیے 28 ارب روپے، کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز فیز ٹو کیلیے 34 ارب، سڑکوں کی تعمیر کے لیے 84 ارب، ساحلی علاقے کی ترقی کیلیے 50 ارب، تعلیم کے لیے 37 ارب اور واٹر سپلائی کے لیے 41 ارب روپے شامل ہیں۔
Comments are closed on this story.