Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی میں گاڑی سے ملنے والی لاشیں تیل چوروں کی نکلی

دونوں افراد پارکو کی لائن سے تیل چوری کرنے میں ملوث تھے
شائع 30 اپريل 2023 11:40am

کراچی علاقے بن قاسم میں پولیس کے اشارے پر ڈرائیور نے گاڑی روکنے کے بجائے بھگادی جس کو تعاقب کرکے گلشن حدید میں روکا گیا تو گاڑی سے دولاشیں برآمد ہوئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تلاشی پرگاڑی کی ڈِگی سے 2 نوجوانوں کی لاشیں ملیں ہیں جس کے بعد دونوں لاشیں جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ مرنے والے دونوں افراد پارکو کی لائن سے تیل چوری کرنے میں ملوث تھے۔

ایس ایچ او بن قاسم ٹاؤن فراست شاہ نے کہا کہ کار سوارسمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا ہے، ملزمان گودام میں سُرنگ بنا کرتیل چوری کرتے تھے، دونوں افراد کی موت سُرنگ میں بیٹھنے سے ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ پانچ ملزمان نے 10 دن پہلے بن قاسم ٹاؤن میں ایک گودا کرائے پر لیا تھا اور گودام کے اندر سے سُرنگ بنا کر پارکو کی لائن سے آئل چوری کرنے کے لیے کلپ لگائے گئے تھے۔

ایس ایچ او نے کہا کہ واقعے میں ملوث تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے اور گاڑی بھی تحویل میں لیکر کر واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہیں۔

Bin Qasim Town