پاسپورٹ اب کتنے دنوں میں ملے گا، نئی ہدایات جاری
درخواست گزار کو پاسپورٹ ملنے کی مدت میں کمی کردی گئی
ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن نے پاسپورٹ کے اجراء کے حوالے سے نئی ہدایت جاری کر دی۔
ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن کے مطابق پاسپورٹ کے اجراء کے لیے ڈیلیوری کا وقت کم کردیا گیا، اب درخواست گزاروں کو 10 روز میں نارمل درخواست کے ساتھ پاسپورٹ مل جائے گا۔
نئی ہدایت جاری ہونے کے بعد دخواست گزاروں کو ارجنٹ پاسپورٹ 4 روز میں مل جائے گا جبکہ فاسٹ ٹریک درخواست کے حامل پاسپورٹ 2 دنوں میں حاصل کرسکیں گے۔
ترجمان پاسپورٹ امیگریشن ڈائریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ عوام کی سہولت کے لیے جلد از جلد پاسپورٹ جاری کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔
اس سے پہلے نارمل پاسپورٹ 14 دن میں، ارجنٹ پاسپورٹ 7 دن میں اور فاسٹ ٹریک پاسپورٹ 4 دن میں ملتا تھا۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.