Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گیس میٹر کے زائد چارجز، ’اوگرا میں بیٹھے بابوؤں کی من مانیاں ناقابل برداشت ہوچکیں‘

وزیراعظم فوری طورپر اوگرا کے من مانے فیصلوں کا نوٹس لیں، وزیرتوانائی سندھ امتیاز شیخ
شائع 29 اپريل 2023 06:09pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

وزیرتوانائی سندھ امتیاز شیخ نے گیس میٹر رینٹ پر اضافے کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوگرا میں بیٹھے بابوٶں کی من مانیاں ناقابل برداشت ہوچکی ہیں۔

ایک بیان امتیاز شیخ نے کہا کہ سندھ حکومت اس فیصلے کے خلاف وفاق کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرے گی، یہ غریب عوام کے ساتھ نا انصافی ہے۔

انھوں نے کہا کہ میٹررینٹ کے ساتھ فکسڈ چارجز زیادہ گیس استعمال کرنے والوں پر ہی لاگو ہوتا ہے، وفاقی ادارے گیس کی تقسیم کے معاملے پرآرٹیکل ایک سو اٹھاون پرعملدرآمد نہیں کررہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ قدرتی گیس پیدا کرنے والا صوبہ سندھ گیس سے محروم ہے، وزیراعظم فوری طورپر اوگرا کے من مانے فیصلوں کا نوٹس لیں۔

امتیاز شیخ نے کہا کہ وزیراعظم سے درخواست ہے کہ سوئی سدرن کو میٹر رینٹ پر اضافے کا فیصلہ فوری واپس لینے کے احکامات صادر کیے جائیں۔

Pakistan Inflation

LPG Gas

Sui Gas

Gas meter