Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی، محکمہ بلدیات کا نالوں کی صفائی کیلئے1ارب روپے کا مطالبہ

گزشتہ سال نالوں کی صفائی کیلئے 63 کروڑدے چکے، محکمہ خزانہ
شائع 29 اپريل 2023 03:56pm
تصویر: ٹوئٹر
تصویر: ٹوئٹر

محکمہ بلدیات نے بارشوں کے باعث کراچی کے نالوں کی صفائی کے لیے محکمہ خزانہ سے ایک ارب مانگ لیے ہیں۔

محکمہ خزانہ نے محکمہ بلدیات کی سمری پر اعتراض لگا کر واپس کرتے ہوئے کہا کہ کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کے بجٹ میں پہلے ہی 15 فیصد اضافہ کیا ہے۔

مزید کہا کہ گزشتہ سال نالوں کی صفائی کیلئے 63 کروڑدے چکے جبکہ کےایم سی، ڈی ایم سیز اپنے وسائل سے صفائی کراسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا تھا کہ کراچی 28 اپریل سے یکم مئی تک کراچی میں بارشیں ہوں گی جبکہ اس دوران کہیں ہلکی، کہیں تیز اور کہیں درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہرمیں اربن فلڈنگ سے متعلق چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں، اربن فلڈنگ کا خدشہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ہوسکتا ہے، بلوچستان سے ملحقہ سندھ کےعلاقوں قمبر شہداد کوٹ اور دیگراضلاع میں تیزبارش متوقع ہے۔

سردارسرفراز نے کہا تھا کہ کراچی میں بارشوں سے حالیہ گرمی کی لہر میں کمی ہوگی اور موسم بہار کی اس بارش میں بھی ژالہ باری کے امکانات ہیں۔

karachi

nullah

Pakistan Meteorological Department