Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی سینٹرل جیل میں قیدیوں تک منشیات پہنچانے کاانوکھا طریقہ سامنے آگیا

جیل تک منشیات پہنچانے کے متعدد واقعات سامنے آگئے، جیل حکام
اپ ڈیٹ 29 اپريل 2023 04:09pm

کراچی سینٹرل جیل میں منشیات کی ترسیل کا نیا طریقے کارسامنے آیا ہے، قیدیوں کے گھروں سے آنے والے کھانوں میں منشیات چھپا کر بیرکوں تک پہنچائی جارہی ہے۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ منشیات قیدوں کے گھروں سے آنے والے کھانوں میں چھپائی جاتی ہے ، حالیہ دنوں میں جیل تک منشیات پہنچانے کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں۔

حکام نے کہا کہ منشیات کوگولیوں کی شکل میں سالن میں ڈالاجاتا ہے، اس انکشاف کے بعد انٹیلی جنس نیٹ ورک مزید متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور جن قیدیوں کیلئے آنے والے کھانوں میں منشیات پائی گئی ہے ان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

جیلر احسن مہر نے بتایا کہ کسی بھی قیدی کو اب ملاقات یا باہر سے کھانا لانے کی اجازت نہیں ہوگی اور ہم نے بیرکوں کو تبدیل کر دیا ہے ساتھ ہی سیکیورٹی بھی بڑھا دی ہے۔ جیل میں کُل 64 بیرکیں ہیں اور تقریباً 6,500 قیدی ہیں۔

drugs

Karachi Police

Central Jail

Smuggling Drugs