Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان آنے والے چار مسافروں میں منکی پاکس کی تصدیق نہ ہوسکی

مسافروں کے ان نمونوں میں منکی پاکس کی تصدیق نہیں ہوئی، لیبارٹی رپورٹ
شائع 28 اپريل 2023 07:33pm
Monkey pox not confirmed among the four suspected passengers who come to Pakistan - Aaj News

کراچی ائیر پورٹ پر بیرون ممالک سے آنے والے چاروں مشتبہ مسافروں میں منکی پاکس کی تصدیق نہیں ہوئی۔

چار مشتبہ مریضوں میں دو صومالی اور دو پاکستانی شامل ہیں جن کی ٹیسٹ رپورٹ 24 گھنٹوں بعد جاری کردی گئی ہے۔

مسافروں کے نمونے گزشتہ روز ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس لیبارٹری میں کیمیائی تجزئے کے لیے بھیجیے گئے تھے، ان نمونوں کو پی سی آر کے ذریعے ٹیسٹ کیا گیا تھا۔

مشتبہ مریضوں کی رپورٹ جمعے کو ڈاؤ یونیورسٹی کے لیبارٹری نے محکمہ صحت کو دیدی جس میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کے ان نمونوں میں منکی پاکس کی تصدیق نہیں ہوئی۔

ڈائو اوجھا لیب کے ذرائع کے مطابق جمعرات کی شام کو دو صومالی اور دو پاکستانی مشتبہ مریضوں کے کھال کے نمونے اوجھا لیب بھیجے گئے تھے، جس کی رپورٹ 24 گھنٹے بعد محکمہ صحت کو دے دی گئی۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی پروازوں سے کراچی پہنچنے والے مسافروں میں منکی پاکس وائرس کا شُبہ تھا، تمام افراد کو ابتدائی کارروائی کے بعد محکمہ صحت نے بھٹائی آباد سینٹر منتقل کردیا تھا۔

karachi

Monkey Pox