Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

لکی مروت: دہشتگردوں کے حملے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے

حملے کی ذمہ داری کسی بھی تنظیم نے تاحال قبول نہیں کی
شائع 28 اپريل 2023 03:58pm
تصویر/ اے ایف پی
تصویر/ اے ایف پی

دہشت گردوں کے جانب سے پاک فوج کےعارضی کیمپ پر فائرنگ کرتے ہوئے راکٹوں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں تین فوجی شہید ہوگئے جبکہ حملے کی ذمہ داری کسی بھی تنظیم نے تاحال قبول نہیں کی ہے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق پاک فوج کے کیمپ پر حملے کی کسی بھی تنظیم کی جانب سے کوئی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دو افراد نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ افغانستان کی سرحد سے متصل قبائلی علاقے لکی مروت کے ضلع میں جمعرات کی رات سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حملے میں پاک فوج کے تین جوان شہید یوگئے جبکہ متعدد دہشت گرد مارے گئے۔ حملہ ایسے موقع پر ہوا جب فوجی اپنے قریبی چیک پوسٹ کی جانب جارہے تھے۔

خیال رہے کہ مذکورہ واقعے سے متعلق پاک فوج کے ترجمان کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا تاہم حملے میں دہشت گرد تنظیموں کے ملوث ہونے کا شُبہ ہے۔

ISPR

Lakki Marwat

Militants