Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی: احمدی وکیل نام کیساتھ ’سید‘ لگانے کے الزام میں گرفتار

مقدمہ بھی دوسرے وکیل کی شکایت پر درج کیا گیا
شائع 28 اپريل 2023 01:03pm
تصویر/ پکس بے
تصویر/ پکس بے

کراچی میں احمدیہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے وکیل کیخلاف مبینہ طور پراپنے نام کے ساتھ ”سید“ لگانے کے الزام میں گرفتارکرکے دوسرے وکیل کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 298-B کے تحت سٹی کورٹ کے پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔

مدعی مقدمہ ایڈووکیٹ محمد اظہرخان نے الزام لگایا کہ ایڈوکیٹ طارق نے ڈسٹرکٹ جج کے سامنے پیشی کے دوران حلف نامے میں اپنے نام کے ساتھ ”سید“ کا استعمال کیا تھا۔

ایڈووکیٹ محمد اظہرنے الزام لگایا کہ طارق نے احمدی ہونے کے ناطے جان بوجھ کر اپنے نام کے ساتھ ’’سید‘‘ لگایا ہے انہوں نے استدعا کی کہ طارق ایڈووکیٹ کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

احمدی وکیل کی گرفتاری پراحمدیہ کمیونٹی کے ترجمان نے جاری بیان میں کہا کہ اتنے برسوں میں یہ دوسرا موقع تھا کہ ایڈوکیٹ علی احمد طارق پر اس طرح کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔

واضح رہے کہ ایڈوکیٹ طارق کے خلاف گزشتہ برس نومبرمیں بھی ایسے ہی الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ترجمان احمدیہ کمیونٹی نے سینئر وکیل کے خلاف دو ایک جیسی ایف آئی آرایک ہی تھانے میں درج ہونے پر اپنے تحفظات کا اظہارکیا ہے۔

Ahmadi Lawyer

Ahmadiyya Community

Ahmadi