Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

شارع فیصل، نرسری کے قریب عمارت کی چھت پر لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے
اپ ڈیٹ 28 اپريل 2023 01:05pm
تصویر- نمائندہ آج نیوز
تصویر- نمائندہ آج نیوز
تصویر- نمائندہ آج نیوز
تصویر- نمائندہ آج نیوز

کراچی میں شارع فیصل پر نرسری کے قریب عمارت کی چھت پر لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ عمارت میں آگ صبح 11 بجے کے قریب لگ تھی جس پر ایک گھںٹے کی کوششوں کے بعد قابو پالیا گیا ہے۔ آگ مہدی ٹاور نامی عمارت میں لگی تھی۔

انہوں بتایا کہ عمارت میں موجود تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے جبکہ اسنارکل کے علاوہ سیڑھیاں لگا کر لوگوں کو متاثرہ عمارت سے نکالا گیا ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ 12 منزلہ عمارت کی دوسری منزل کے ڈک میں لگی تھی اور آگ کے شعلے بلند ہونے سے گمان ہوا تھا کہ آگ بالائی منزل پر لگی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی: شارع فیصل پر واقع 16 منزلہ عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

مزید بتایا کہ عمارت میں دفاتر قائم ہیں اور 150 سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا جبکہ تین فائر ٹینڈرز اور ایک اسنارکل کے عملے نے ایک گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ آتشزدگی کے نتیجے میں دوسری اور تیسری منزل کے دفاتر کو نقصان پہنچا ہے۔

اس سے قبل شارع فیصل پر نرسری کے قریب واقع ایک کثیر المنزلہ کمرشل عمارت میں آگ لگی تھی۔

واضح رہے کہ 16 منزلہ عمارت میں لگنے والی آگ سے متعلق چیف فائر آفیسر نے بتایا تھا کہ آگ عمارت میں لگائے پینافلکس میں لگی تھی جس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

karachi

fire brigade