Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی، ائیرپورٹ کے قریب متعدد تن آور درختوں کو کاٹ دیا گیا

درختوں کے کاٹنے پرشہریوں کا شدید ردعمل سامنے آگیا
شائع 26 اپريل 2023 02:51pm

کراچی کےعلاقے ائیرپورٹ کے قریب ماحول دشمن عناصر نے متعدد تن آور درختوں کو کاٹ دیا جس پرشہریوں نے شدید ردعمل کا اظہارکیا ہے۔

ماحول دشمن عناصر کو شاید درختوں کا ہونا پسند نہ آیا اور ان کا قتل عام شروع کردیا۔ ائیرپورٹ کے قریب متعدد درختوں کو کاٹ دیا گیا ہے جس شہریوں کا کہنا ہے درختوں کو لگا کر اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں نہ کے انہیں کاٹ دیا جائے۔

مین شاہراہ پر گاڑیوں کی مرمت کرنے کے لئے مزدور طبقہ درختوں کے سائے تلے محنت مزدوری کیا کرتا تھا لیکن اب ان کے سروں سے بھی سایہ چھین لیا گیا ہے۔

درخت ماحول کو سنوارنے خوبصورت اور دلکش بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں لیکن درخت اگانے کی رفتار کم اور کاٹنے کی رفتار تیز دکھائی دیتی ہے۔

karachi

tree plantation

environment