Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جیکب آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، 6 اہلکار شہید

بلوچستان پولیس نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا، تو ڈاکو جیکب آباد کی حدود میں داخل ہوگئے، ایس ایس پی
اپ ڈیٹ 26 اپريل 2023 01:24pm

تھانہ مولا داد کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں 6 اہلکار شہید ہوگئے۔

سندھ کے ضلع جیکب آباد کے تھانہ مولاداد کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں 6 پولیس اہلکار شہید اور 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔

ایس ایس پی سمیر چنا کے مطابق بلوچستان پولیس نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا، تو ڈاکو فرار ہوکر جیکب آباد کی حدود میں داخل ہوگئے اور انہوں نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 3 اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے، جب کہ 3 اہلکاروں نے دوران علاج دم توڑا۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ شہید ہونے والے اہلکاروں میں انسپکٹر طیب عمرانی، نثار، خادم حسین، ریاض حسین اور وہاب شامل ہیں۔

Sindh Police

Cops versus robbers