Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

منوڑہ کے سمندر میں 4 نوجوان ڈوب گئے، دو لاشیں نکال لی گئیں

لاشوں کی شناخت 15 سالہ انس اور 16 سالہ حسن کے ناموں سے ہوئی
شائع 26 اپريل 2023 12:24pm

منوڑہ کے سمندر میں ڈوبنے والے 2 نوجوانوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔

گزشتہ روز کراچی کے مشہور جزیرے منوڑے کے سمندر میں 4 نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب گئے تھے، جن میں سے دو نوجوانوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ صبح سے ابتک ملنے لاشوں کی تعداد 2 ہو گئی ہے، جن کی شناخت 15 سالہ انس ولد محمد صدیق اور 16 سالہ حسن ولد عبدالرحمان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز تفریح کی غرض سے آئے 4 افراد منوڑہ کے سمندر میں ڈوبے تھے، جن میں سے مزید 2 افراد کی تلاش جاری ہے، اور ریسکیو رضا کار لاشوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔

karachi manora

see view karachi