Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

مردم شماری کے عمل میں 30 اپریل تک توسیع

کچھ اضلاع میں مردم شماری کی تصدیق کا عمل بھی 30 اپریل تک جاری رہے گا، ترجمان ادارہ شماریات
شائع 25 اپريل 2023 06:55pm

ملک میں جاری ساتویں خانہ و مردم شماری کی تاریخ میں اسلام آباد، کراچی، لاہور، راولپنڈی، کوئٹہ اور حیدرآباد کے لیے 30 اپریل تک توسیع کر دی گئی ہے۔

ترجمان ادارہ شماریات کے مطابق کچھ اضلاع میں مردم شماری کی تصدیق کا عمل بھی 30 اپریل تک جاری رہے گا۔

ترجمان کے مطابق پنجاب میں تصدیق کا عمل گوجرانوالہ، سیالکوٹ، جہلم، گجرات، شیخوپورہ، اٹک اور چکوال میں 30 اپریل تک جاری رہے گا۔

خیبرپختونخواہ میں تصدیق کا عمل پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، ایبٹ آباد اور ٹانک میں 30 اپریل تک جاری رہے گا۔

Census 2023