Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کچہ آپریشن: پولیس کی بڑی کارروائی میں 8 ڈاکو گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

رحیم یارخان میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن 17ویں روز بھی جاری
شائع 25 اپريل 2023 01:06pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

رحیم یار خان میں پولیس کی جانب سے جاری کچہ آپریشن کے دوران ایک بڑی کارروائی میں 8 ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

کچے میں پولیس کا گرینڈ آپریشن 17 ویں روز بھی جاری ہے، اس دوران کامیاب حکمت عملی کے تحت پولیس نے کچی لُنڈ میں دلانی اور عمرانی گینگ کے خلاف بڑی ٹارگٹڈ کارروائی کی اور فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد 8 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے 3 کلاشنکوف، رپیٹرز ، متعدد میگزینز اور سیکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں۔

علاقے میں پولیس کی پیش قدمی تاحال جاری ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب اور سندھ کے کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن، 4 ڈاکو ہلاک

پولیس کے مطابق دلانی اور عمرانی گینگ نے کچی لُنڈ میں خفیہ ٹھکانے بنا رکھے تھے، جہاں سے وہ سنگین جرائم کا ارتکاب کر رہے تھے ۔

پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران کچی لُنڈ میں انٹری کے لئے کشتیوں کا استعمال بھی کیا گیا۔

کچے کے مختلف علاقوں میں پولیس پیشہ ورانہ مہارت اور حکمت عملی کے تحت کامیابی سے پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید پڑھیں: شکارپور: کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن ضروری قرار

پولیس کے گرینڈ آپریشن میں اب تک 3 ڈاکو ہلاک اور 28 سے زائد گرفتار ہوچکے ہیں جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خفیہ ٹھکانوں سے بڑی تعداد میں بھاری ہتھیار، راکٹ لانچر، لانگ مشین گن، ہینڈ گرنیڈز، درجنوں شارٹ مشین گنز اور ہزاروں کی تعداد میں مختلف بورز کی گولیاں اور بارود برآمد ہوا ہے۔

rahim yar khan

Police operation

Dacoits