Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کا آزاد کشمیر اسمبلی میں اپوزیشن کی نشستوں پر بیٹھنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی نے خواجہ فاروق کو آزاد جموں کشمیر اسمبلی کا قائدِ حزبِ اختلاف نامزد کردیا
شائع 25 اپريل 2023 12:09am
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں حزبِ اختلاف کی نشستوں پر بیھٹنے کا فیصلہ کر لیا۔

زمان پارک لاہور میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حوالے سے اہم فیصلے کر لئے گئے۔

تحریک انصاف نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں حزبِ اختلاف کی نشستوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے خواجہ فاروق کو قائدِ حزبِ اختلاف نامزد کر دیا ہے۔

عمران خان نے خواجہ فاروق کو پارلیمانی پارٹی کا اجلاس فوری طلب کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ فاروق کے طلب کردہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کرنے والے اراکین ہی کو پارٹی کا حصہ شمار کیا جائے گا۔

عمران خان نے کہا کہ آزاد کشمیر کے پارلیمانی پارٹی اجلاس سے کنارہ کشی کرنے والے اراکین کے خلاف تحریک انصاف سے اخراج کی کارروائی شروع کی جائے گی۔

پی ٹی آئی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سابق وزیراعظم عبدالقیوم نیازی تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر ہوں گے، جنہیں ریاست میں تنظیم سازی کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پارٹی کے اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والے اراکینِ کے اخراج کے بعد حلقوں کی سطح پر امیدواروں کے تعین کا عمل بھی مکمل کیا جائے گا۔

pti

imran khan

azad kashmir assembly