Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یہ حکومت ہماری نہیں، ہم اس میں شریک ہیں: آصف زرداری

بلاول بھٹو وزیراعظم بننے کے لئے تیار نہیں، سابق صدر
شائع 24 اپريل 2023 08:50pm
فوٹو ـــ فائل
فوٹو ـــ فائل

سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ یہ حکومت ہماری نہیں بلکہ ہم اس میں شریک ہیں۔

نواب شاہ میں اپنی برادری کے معززین سے خطاب میں آصف علی زرداری نے کہا کہ میرے والد حاکم علی زرداری کے بعد میں آگے آیا، میرے بعد بلاول اور آصفہ بھٹو آگے آئیں گے، بلاول کا ساتھ بھی ایسے ہی دینا جیسا میرا ساتھ دیا۔

سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ بلاول بھٹو وزیراعظم بننے کے لئے تیار نہیں ہے، میں کوشش کررہا ہوں کہ بلاول بھٹو وزیراعظم بنے، اپنی زندگی میں بلاول کو وزیراعظم دیکھنا چاھتا ہوں۔

حکمراں اتحاد پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ ( پی ڈیم ایم) اور موجودہ حکومت کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ یہ ہماری حکومت نہیں ہے، ہم حکومت میں شریک ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ضلع شہید بینظیر آباد میں ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو گیا ہے، بارشوں میں ہم نے متاثرین کی ہر ممکن مدد کی، میں نے آپ کے لیے بہت کچھ کیا ہے، ہمیں آپس میں اتحاد اور اتفاق قائم رکھنا ہوگا۔

PDM

imran khan

Bilawal Bhutto Zardari

Maulana Fazal ur Rehman