Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اغوا کاروں کا خاتون کی آواز کا جھانسہ، مزید 2 نوجوان مشکل میں پڑگئے

شکار پور میں اہلخانہ کا احتجاج، 2 نوجوانوں کی بازیابی کا مطالبہ
شائع 24 اپريل 2023 07:14pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

سندھ کے شہر شکارپور میں مبینہ طور پر دو نوجوانوں کو اغوا کرلیا گیا۔

شکار پور کے دو نوجوان اغواء کاروں کے دھوکے میں آگئے۔ بتایا جارہا ہے کہ ملزمان نے موبائل فون پر خاتون کی آواز میں جھانسہ دے کر نوجوانوں کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا، تاہم پولیس نے اغواء کی تصدیق نہیں کی۔

ورثاء کا کہنا ہے کہ دونوں نوجوان گزشتہ روز صبح کرم پور دوست سے ملنے کا کہہ کر گھر سے گئے اور موبائل نمبر بھی بند جارہا ہے۔

ورثاء نے مزید بتایا کہ آج صبح نامعلوم کال آئی جس میں کہا گیا کہ دونوں نوجوانوں کو اغوا کرلیا گیا ہے، اہلخانہ نے احتجاج کرتے ہوئے دونوں نوجوانوں کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری طرف پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کے اغوا کی شکایت نہیں ملی، واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔

Kidnapping for Ransom

Kidnapping Case

Police involved in Kidnapping