Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ نہیں کیا، مریم اورنگزیب

اعتماد کے ووٹ سے متعلق نواز شریف اور دیگر حکومتی اتحاد کے رہنماؤں سے مشاورت کرلی گئی، ذرائع
اپ ڈیٹ 24 اپريل 2023 07:46pm
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب۔ فوٹو — فائل
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب۔ فوٹو — فائل

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ نہیں کیا۔

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں مریم اورنگزیب نے لکھا کہ وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ نہیں کیا، ایسی مشاورت ہوئی نہ اس کی ضرورت ہے، لہٰذا یہ من گھڑت افواہ حقیقت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام، پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے متفقہ امیدوار شہباز شریف 11 اپریل 2022 کو قومی اسمبلی کے قائد ایوان کا ووٹ لے چکے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعظم27 اپریل بروز جمعرات کو قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے، شہباز شریف نے اس حوالے سے قائد ن لیگ نواز شریف اور دیگر حکومتی اتحاد کے رہنماؤں سے مشاورت کرلی ہے۔

ذرائع کا بتانا تھا کہ وزیر اعظم نے اتحادی جماعتوں کے تمام ارکان کو اسلام آباد میں موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف کل وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی طلب کر چکے ہیں جس میں موجودہ سیاسی صورتحال سمیت پنجاب، کے پی انتخابات اور سیاسی جماعتوں سے مشاورتی عمل سے متعلق بات چیت کی جائے گی۔

Shehbaz Sharif

National Assembly

Vote of Confidence